جمعیت اہل حدیث پاکستان علماء سکلز پروگرام
جماعت کا بنیادی مقصد دین کی سربلندی اور ان علمائے کرام کی فلاح و بہبود ہے جو اس عظیم مشن کا حصہ ہیں۔ قائد محترم علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب کی زیرِ سرپرستی جمیعت اہل حدیث پاکستان نے علمائے کرام کی معاشی ترقی اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کے لیے "علماء سکلز پروگرام" کا آغاز کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت علمائے کرام کو تدریسی مہارت، خطابت، امامت، اور آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مائنڈ پاور، نفسیاتی فہم، اور نبوی طریقہ تدریس کے اصولوں پر مبنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے دین کی سربلندی اور امت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ یہ تمام منصوبے جمعیت اہل حدیث پاکستان علماء سکلز پروگرام کے تحت کامیابی سے جاری ہیں۔ یہ اقدام علمائے کرام کی پیشہ ورانہ اور معاشی ترقی کے ذریعے دین اور دنیا دونوں میں کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے ہے۔
اہداف و مقاصد
- ✔ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے جدوجہد کرنا۔
- ✔ احیائے قرآن و سنت اور نفاذِ اسلام کے لیے کوشاں رہنا۔
- ✔ ناموسِ رسالت، عقیدہ ختمِ نبوت، ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دفاع کے لیے جدوجہد کرنا۔
- ✔ اسلامی تہذیب و تمدن پر مغربی یلغار اور الحاد کا مقابلہ کرنا۔
- ✔ اہلِ حدیثوں کی مذہبی و سیاسی قوت کو یونین کونسل کی سطح تک منظم اور فعال کرنا۔
- ✔ نظریۂ توحید و سنت کو عام کرنے کے لیے نوجوانوں میں عقابی روح پیدا کرنا۔
- ✔ علماء، مساجد، مدارس اور شعائرِ اللہ کا دفاع کرنا۔
- ✔ وطنِ عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا۔
ہماری کوشش کا حصہ بنیں
آپ بھی اس مشن کا حصہ بن کر دین کی خدمت اور علماء کرام کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کریں۔
ہمارے ساتھ شامل ہوں